سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کاپنجاب میں کلین سویپ کرنا جمہوریت کی فتح ہیں ،مشتاق گل

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:33

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے رہنما ء چوہدری مشتاق گل نے کہا ہے کہسینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کاپنجاب میں کلین سویپ کرنا جمہوریت کی فتح ہیں اور تمام منتخب ارکان سینٹ ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنااپنا بھر پور کرداراداکریں گے۔ وہ ہفتہ کولیگی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے ۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت اقتدارکو عوام کی امانت سمجھتی ہے ، جمہوریت کے خلاف ہونے والی ہرسازش کوناکام بناد یں گے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اورمسلم لیگ ن کی قیادت مسائل میں گھرے ہونے کے باوجود عوامی مشکلات حل کرنے کے لئے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

دھرنوں، انقلابوں نے ملکی معیشت کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کی صلاحیتوں کی بدولت آج ملکی معیشت اپنے پاوٴں پر کھڑی ہے۔ پاکستان کی خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے پرامن ماحول میں صنعتکاری کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں پچھلے سال کے مقابلے میں شہری اور دیہاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نصف رہ جائے گی۔

حکومت انڈسٹری کو پہلے سے زیادہ بجلی فرا ہم کرینگی ا ور صنعتوں کا پہیہ رواں ہونے سے بے روزگاری پر قابو پایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل بھی زیرو ہے۔ میاں برادران نے اپنی صلاحیتوں سے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ سابق دور میں وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے تمام اشیائے خور ونوش کے ریٹ کم ہوئے ہیں۔بہت جلد ملک سے لوٹ مار ،کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :