ہواوے کا ” مائیکا سنگھ “ کے پہلے کنسرٹ کے ساتھ زبردست تفریح کا اہتمام

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:33

ہواوے کا ” مائیکا سنگھ “ کے پہلے کنسرٹ کے ساتھ زبردست تفریح کا اہتمام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) مشرقی راک موسیقی کی علامت مائیکا سنگھ نے گزشتہ روز پاکستان میں پہلی بارکنسرٹ میں براہ راست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس شاندارپرفارمنس کو” ہواوے “نے سپانسر کیا تھا جس نے ڈیجیٹل موسیقی کا پرکشش سماں باندھ دیا ۔ میگا سٹار پرفارمنگ کودیکھنے کیلئے رائل پام گالف کا پنڈال اورکنٹری کلب لاہور پاکستانی نوجوانوں سے کچھا کچھ بھرے ہوئے تھے۔

اس کنسرٹ کو خوشگوار تجربہ اوربھرپورکامیابی میں تبدیل کرانے کیلئے سرکردہ ایونٹ منیجمنٹ کمپنی نارتھرنگیٹ کارپوریشن اوران سائیٹ گروپ کی انتظامی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔اس میگا ایونٹ کے اہتمام کا مقصد نئی نسل کیلئے ایک مترنم اورصحت مند تفریح فراہم کرنا تھا تاکہ ان میں خوشی اور مثبت سوچ کے جذبے کی حوصلہ افزائی ہو ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں نے دلکش نغمات اورسریلے گیتوں سے لطف اندوزہونے کیلئے پورے جوش و جذبے سے کنسرٹ میں شرکت کی ۔

مختلف تعلیمی اداروں سے ہزاروں کی تعد اد میں طلبہ ، نوجوانوں اورفیملیزکی بڑی تعدادمائیکا سنگھ کی سریلی آواز اورڈانس پرجھومتی ہوئی نظرآئیں۔کنسرٹ کی میزبان علی سفینہ کی حوصلہ افزائی نے بھی موسیقی کے پروگرام کوچارچاند لگائے۔ہواوے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ کنسرٹ میں پرجوش نواجوانوں کی بڑی تعداد اپنے سمارٹ فونز سے گروپ فوٹو بنوارہے ہیں اوران کواپنی فیملیز اوردوستوں کے ساتھ شیئرکررہے ہیں اگرمیں غلطی پرنہ ہوں توان میں سے اکثریت کے پاس ہواوے سمارٹ فونزاورآلات ہیں۔

اس سے پاکستان میں ہواوے کی انتہائی مقبولیت صاف ظاہر ہے ۔ہم پاکستانی شہریوں کیلئے کامیابی سے یہ یادگارپروگرام منعقد کرانے اور ہواوے کے کسٹمرزکو تفریح کا موقع فراہم کرنے پربہت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :