اوپن یونیورسٹی میں"ما بعد جدیدیت اور صنفیڈائیلاگ"پر ایک روزہ قومی سیمنار 9۔مارچ کو منعقد ہوگا

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:32

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز نے عالمی یوم خواتین 2015ء کو یادگار بنانے کے لئے "ما بعد جدیدیت اور صنفی ڈائیلاگ" کے زیر عنوان ایک روزہ قومی سیمینار سوموار 9۔

(جاری ہے)

مارچ کودن ساڑے دس (10:30)بجے یونیورسٹی کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں منعقدکرنے کا اہتمام کیا ہے۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔ ڈاکٹر صدیقی" خواتین اور اردو ادب " کے موضوع پر خصوصی لیکچر بھی دیں گے۔ ڈاکٹر امبرین صلاح الدین ‘ ڈاکٹر فریال امال اسلم ‘ ڈاکٹر عائشہ انیس اور ڈاکٹر فوزیہ سعید خواتین سے متعلق مختلف موضوعات پر مقالے پیش کریں گی۔