تلہ گنگ، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 طالب علم جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:19

تلہ گنگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تلہ گنگ کے علاقہ میانوالی روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو طالبعلم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تینوں طالب علم نویں جماعت کا پرچہ دے کر واپس گھر جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :