راول ڈیم کے سپیل ویز اٹھارہ گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)راول ڈیم کے سپیل ویز اٹھارہ گھنٹے بعد بند کر دیئے گئے ۔ ڈیم سے 2826 ایکڑ فٹ پانی کا اخراج کر کے پانی کی سطح ایک ہزار سات سو انچاس فٹ تک کر دی گئی ایس ڈی او رانا بلال کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح کم کر کے 1749 فٹ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے ۔ گزشتہ روز پانی کی سطح ایک ہزار سات سو پچاس فٹ تک آ گئی تھی جو انتہائی سطح سے صرف دو فٹ نیچے ہے ، مزید بارشوں کے پیش نظر گزشتہ روز تین بجے ڈیم کے سپل ویز کھولے گئے تھے ۔ گزشتہ روز سے اب تک 2826 ایکڑ فٹ پانی کا اخراج کیا گیا ۔