جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ‘ چیف جسٹس ناصر المک نے حلف لیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ میں ہونے والی پروقار تقریب میں چیف جسٹس ناصر الملک نے جسٹس ریاض احمد سے حلف لیا گزشتہ روز جسٹس ریاض احمد خان نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے جسٹس ریاض احمد خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان ، رجسٹرار ، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :