لیہ میں بھائی کی پسند کی شادی کے جرم میں 5 سالہ کمسن بہن کو پنچایت کے حکم پر ونی کر دیا گیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 13:00

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)لیہ میں بھائی کی پسند کی شادی کے جرم میں 5 سالہ کمسن بہن کو پنچایت کے حکم پر ونی کر دیا گیا جبکہ پولیس نے پنچایت کے سرپنچ سمیت بچی کے والد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

لیہ کے رہائشی سلیم نے دو روز قبل اپنے ہمسایہ میں رہائش پذیر ریحا نہ کو بھگا کر پسند کی شادی کی جس پر گزشتہ روز پنچایت منعقد کی گئی جس میں بچی کے چچا حضور بخش اور علاقہ کی بااثر شخصیت علمدار شاہ نے بطور سرپنچ کردار ادا کرتے ہوئے لڑکے کی کمسن بہن پہلی جماعت کی طالبہ 5 سالہ صفیہ بی بی کو 8 سالہ اظہر سے ونی کرنے کا حکم سنایا جس پر نکاح خواں قاری محمد عبدا للہ نے کمسن جوڑے کا نکاح پڑھوا دیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ کروڑ لعل عیسن نے چھاپہ مار کے پنچایت کے سرپنچ حضور بخش، بچی کے والد منظور حسین اور نکاح کے گواہوں کو حراست میں لے لیا۔