فلم میں ذاتی پسند نا پسند کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ‘ جاوید شیخ

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:31

فلم میں ذاتی پسند نا پسند کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ‘ جاوید شیخ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہاہے کہ آج سوشل میڈیا ہر طرف چھایا ہوا ہے اور میرا بھی اس سے رشتہ مضبوط ہوتا جا رہا ہے ، سوشل میڈیا آنے والے وقت میں ایک انقلاب برپا کر دے گا اور شوبز سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے اثر سے بچ نہیں پائیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم میں ذاتی پسند نا پسند کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ، سکرپٹ کے مطابق کرداروں کے چناؤ سے فلم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے ۔ میں نے بھی بطور پروڈیوسر جو فلمیں بنائی ہیں اس میں کہانی کے مطابق اداکاروں کو کاسٹ کیا اور اسی وجہ سے وہ کامیاب بھی ہوئیں ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ فلم کی کامیابی کے لئے سب سے ضروری چیز ٹیم ورک ہے ۔

متعلقہ عنوان :