پولیس ماورائے عدالت قتل کے خلاف ہے، ڈی آئی جی حیدرآباد

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:25

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) ڈی آئی جی حیدر آباد ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ لوگوں کوامن چاہئے۔پولیس ماورائے عدالت قتل کیخلاف ہے،لیکن معاشرہ اسے قبول کررہاہے۔وہ حیدرآباد میں سی پی ایل سی دفتر کے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں۔حیدرآباد ریجن کے مختلف اضلاع میں پانچ سو غیر رجسٹرڈ دینی مدارس بند کردیے گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔لوگوں کو طریقے سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن معاشرہ ماورائے عدالت قتل کو قبول کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :