کراچی،جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں بنانے والے 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نرسری کے قریب کارروائی کی ، کارروائی کے دوران جعلی پاسپورٹ اور ڈگریاں بنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران 28جعلی پاسپورٹ اور گریجویشن اور ماسٹرز کی جعلی ڈگریاں بھی برآمد کی گئیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان پاسپورٹ بنا کر کوئٹہ کے ایک شہری کو دیتے تھے اور ملزمان جعلی ڈگریاں بنانے کے ساڑھے 6ہزار پاوٴنڈ لیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :