سوات،چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق،6 افراد زخمی

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) مینگورہ کے علاقے اوڈیگرام میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ اوڈیگرام میں پیش آیا جہاں پر ایک گھر کی چھت گرگئی جس سے باپ اور 3 سال کی بیٹی ہلاک ہوگئے جبکہ واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :