امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کا خیرمقدم

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان روابط خطے میں امن کیلئے بہترین کوشش ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہیرف نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران بتایاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ امن مذاکرات کی ترغیب دی ہے اورحال ہی میں دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات خطے میں پائدار امن کیلئے ٹھوس کوشش ہے۔امید ہے کہ پاکستان اور بھارت دوطرفہ دیرینہ تنازعات ختم کرکے خطے کو پرامن اور مستحکم بنائیں گے۔