سین آرٹ گیلری میں انسانی پہچان، مسائل سے متعلق پینٹنگ کی نمائش کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:41

سین آرٹ گیلری میں انسانی پہچان، مسائل سے متعلق پینٹنگ کی نمائش کا آغاز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) کراچی کی سین آرٹ گیلری میں انسانی پہچان اور مسائل سے متعلق پینٹنگ کی نمائش کا آغاز ہوگیا، بلوچ فنکار نے منی ایچر پینٹنگ میں ماڈرن ٹچ دیکر شرکا کو حیران کر دیا۔کراچی میں بلوچ فنکار سید شاہ عبداللہ علامی کے تخلیق کردہ شاہکار کی نمائش شروع ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہ عبداللہ کا کہنا ہے انسان جب تک اپنی ذات سے واقف نہیں ہوگا تب تک مسائل سے نہیں نکل سکتا، اور یہی چیز ان کی تخلیق کا بنیادی موضوع ہے۔

شرکا نے منی ایچر پینٹنگ میں ماڈرن ٹچ کے استعمال پر آرٹسٹ کی صلاحتیوں کو خوب سراہا، شرکا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں فنکار چھپا ہے، بس صلاحتیں منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔کراچی کے شہریوں کیلئے بلوچی فنکار کے نمونوں کی نمائش بارہ مارچ تک جاری رہے گی۔