بد قسمتی سے آج بھی ہمارے ہاں صدیوں پرانی برائیاں موجود ہیں ،نور

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:37

بد قسمتی سے آج بھی ہمارے ہاں صدیوں پرانی برائیاں موجود ہیں ،نور

اٹک خورد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ نور نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے آج بھی ہمارے ہاں صدیوں پرانی برائیاں موجود ہیں ،لوگ آج بھی دور دراز دیہاتی علاقوں میں صرف اپنی جائیدادوں کی خاطر اپنی بیٹیوں کی شادیاں نہیں کرتے ہیں اور والدین بیٹیوں کو اپنے گھروں میں بٹھا کر بوڑھا کر دیتے ہیں جو سراسر اللہ تعالیٰ کے احکامات کو نہ ماننا اور اس کا اعتراض کرنا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

07مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء“کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،اداکارہ نور نے کہا کہ میں ان بیٹوں کی ماؤں سے دردمندانہ اپیل کرتی ہوں کہ جو اپنے بیٹوں کے لیے بھاری جہیز حاصل کرنے کے لیے بڑے گھرانے تلاش کرتی ہیں اور کئی سفید پوش گھرانوں کی لڑکیوں کے رشتے ٹھکرا کر پورے خاندان کو ذ ہنی اذیت میں مبتلا کر دیتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بھاری جہیز لینے والی شادیاں اکثر ناکام ہو جاتی ہیں کیونکہ ان میں برکت نہیں ہوتی ہے ،اس لیے تمام بیٹوں کی ماؤں کو چاہیے کہ وہ سفید پوش گھرانوں کی لڑکیوں کے رشتوں کو قبول کر کے اپنی آخرت کے علاوہ اپنے بیٹوں کی زندگیوں کو بھی سنواریں،آخر میں اداکارہ نور نے کہا کہ ہمارے ملک میں جہیز جیسی لعنت کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ اسی لعنت کی وجہ سے لڑکیاں اپنے والدین کے گھروں میں بیٹھ کر بوڑھی ہو رہی ہیں۔