ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں ،اب ماڈلنگ کیساتھ ساتھ اداکاری بھی باقاعدگی سے کر رہی ہوں،جیا علی

ہفتہ 7 مارچ 2015 11:37

ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں ،اب ماڈلنگ کیساتھ ساتھ اداکاری ..

اٹک خورد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈرامہ سیریلز کی معروف اداکارہ اور ماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اور اب میں نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی باقاعدگی سے کر رہی ہوں ،میری پہلی فلم ”دیوانے تیرے پیار کے“ سپر ہٹ فلم تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا ،اس پہلی فلم کے ہٹ ہونے کے بعد مجھے بے شمار فلموں کی آفرز ہوئی مگر میں نے ہر آفر قبول نہ کی اور صرف چند فلموں میں ہی کام کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

07مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء “کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا کہ میں نے بہت کم اداکاری صرف اس لیے کی کیونکہ میں ہمیشہ اچھے اور معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اگر میں سب فلموں میں جن کی مجھے آفرز ہوئی تھی کام کرتی تو آج میرے نام کے ساتھ فلموں کی ایک لمبی لسٹ موجود ہوتی ،ایک سوال کے جواب میں اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا کہ میں بہت طویل عرصہ تک فیشن شوز اور ماڈلنگ میں مصروف رہی جس کے باعث میں اداکارہ پر بھر پور توجہ نہ دے سکی ہوں ، انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں زندہ دلانوں کے شہر لاہور میں پرائیو یٹ سیکٹر کے ایک ڈرامہ سیریل ”دے گھما کے“ میں کام کر رہی ہوں جس کے ڈائریکٹر علی نوید خالد ہیں اور اس ڈرامہ سیریل میں میرے ساتھ کئی سنےئرز اداکار عبد اللہ اعجاز ،حسیب خان اور پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ”اندھیرا اجالا“ سے شہرت حاصل کرنے والے عرفان کھوسٹ سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں جو اس ڈرامہ سیریل میں میرے ساتھ کام کر رہے ہیں ،ان سنےئرز اداکاروں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ، آخر میں اداکارہ و ماڈل جیاعلی نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں اور سچے لوگوں سے ہی دوستی کرنا پسند کرتی ہوں ۔