فیصل آباد ‘ ریس لگانے والی بس سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ پر چڑھ دوڑی،4 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق‘مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگادی، بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار

جمعہ 6 مارچ 2015 23:50

فیصل آباد ‘ ریس لگانے والی بس سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ پر ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) فیصل آباد ‘ ریس لگانے والی بس سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ پر چڑھ دوڑی‘4 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق‘مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگادی، بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو فیصل آباد کے قریب ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ 441 جی بی سمندری روڈ پر پیش آیا جہاں عینی شاہدین کے مطابق دو بسیں روڈ پر ریس لگارہی تھیں جن میں سے ایک قابو سے باہر ہوگئی۔بے قابو بس کا تصادم مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر سائیکل رکشہ سے ہوا جس پر 11 افراد سوار تھے۔زخمیوں کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہسپتال منتقل کئے گئے دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون بھی چل بسیں۔حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگادی، بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے

متعلقہ عنوان :