حکومت نے ملک میں پھانسیوں پرعائدغیراعلانیہ پابندی ختم کردی ،وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومتوں کوآگاہ کردیا، ملک بھرمیں 1000سے زائد افراد کو پھانسیاں دی جائیں گی

جمعہ 6 مارچ 2015 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) حکومت نے ملک میں پھانسیوں پرعائدغیراعلانی پابندی ختم کردی،اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومتوں کوآگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ملک میں پھانسیوں پر عائد غیر اعلانی پابندی ختم کردی ہے ۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومتوں کوآگاہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں دہشت گردی کے علاوہ دیگرجرائم میں سزائے موت پرسابق دورحکومت میں پابندی تھی،وزارت داخلہ کے حکم سے ملک بھرمیں 1000سے زائد افراد کو پھانسیاں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :