حارث سہیل کو میچ سے پہلے انجیکشن دینے کافیصلہ
جمعہ 6 مارچ 2015 22:49
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2015ء)ورلڈکپ 2015ءمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ ہفتہ کی صبح 6 بجے شروع ہو گا اور دونوں ٹیمیں اس کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے متعدد کھلاڑی ورلڈکپ میں شمولیت سے قبل ہی انجری کا شکار ہو گئے تھے تاہم سکواڈ میں شامل محمد عرفان اور حارث سہیل کی انجری نے قومی ٹیم کی پوزیشن مزید خراب کر دی ہے اور کئی کھلاڑیوں کے فارم میں نہ ہونے کے باعث زخمی حارث سہیل کو ہی ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انجری کے باعث حارث سہیل کی ایڑی میں سوجن ہے جس کے باعث وہ صحیح طرح کھیلنے اور باﺅلنگ کرانے کے قابل نہیں ہیں اور وہ میچ سے قبل فٹ ہونے کی بھرپور کوشش میں ہیں جو ممکن نظر نہیں آتا۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز اور کپتان نے مشاورت کے بعد حارث سہیل کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اگر ان کی انجری اور سوجن میں بہتری نہ آئی تو میچ سے قبل سوجن اور درد والے انجکشن دے کر انہیں میدان میں اتارا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ حارث سہیل نے اب تک کے میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم کسی زخمی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ شکست کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ کھلاڑی ناصرف خود اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے بلکہ دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہےمزید کھیلوں کی خبریں
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.