پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈالنے والے مسلم لیگ (ن) کے 2 بے وفا ارکان کے سامنے آگئے، نجی ٹی وی کادعویٰ

جمعہ 6 مارچ 2015 22:16

پیپلز پارٹی کو ووٹ ڈالنے والے مسلم لیگ (ن) کے 2 بے وفا ارکان کے سامنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کو ووٹ ڈالنے والے مسلم لیگ (ن) کے 2 بے وفا ارکان کے سامنے آگئے‘ فیصل آباد کے رانا شعیب اور عارف محمود گل نے ندیم افضل چن کو ووٹ دئیے‘ دونوں ارکان کو بغاوت پر اکسانے والے آزاد رکن احسن فتیانہ نمایاں تھے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ان باغی ارکان میں سے دو کے نام سامنے آگئے ہیں جنہوں نے پارٹی سے بغاوت کرکے پیپلزپارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کو ووٹ دئیے۔

ان میں ایک رکن حلقہ پی پی 55 فیصل آباد سے رانا شعیب ادریس ہیں جنہوں نے تھانہ حملہ کیس میں مدد نہ کرنے پر ندیم افضل چن کو ووٹ ڈال کر اپنا غصہ ٹھنڈا کیا اور دوسرا حلقہ پی پی 59 سے عارف محمود گل ہیں۔ دونوں امیدواروں کو بغاوت پر اکسانے والے آزاد رکن احسن فتیانہ تھے جو پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔