تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انکشاف
جمعہ 6 مارچ 2015 22:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دعوے دعوے دھرے رہ گئے‘ خیبر پختونخوا میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔ جمعہ کو خیبر پختونخوا میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جاوید عباسی کی جیت کی وجہ سامنے آگئی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا سونامی بالآخر مفاہمت کا شکار ہوگیا اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) سے مفاہمت کرلی جبکہ عمرن خان نے دعوے کئے تھے کہ سینٹ الیکشن میں کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیں گے۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر وزیراعلی خیبر پختونخوا نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 27 ووٹ اضافی تھے‘ ارکان کو کہا کہ جس کو دل چاہے ووٹ دیں تو ارکان نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دئیے اور (ن) لیگ کی ارکان نے ہمارے اقلیتی اور خواتین کی مخصوصی نشستوں پر امیدواروں کو ووٹ دئیے لیکن ہم نے کسی سے پیسے نہیں لئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.