وزیراعظم سعودی عرب کے تین روزہ د ورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 6 مارچ 2015 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے تین روزہ د ورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 3 مارچ کو سعودی فرمانرواء شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں پر سعودی شاہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے عمرہ کی ادائیگی اور روزہ رسول پر حاضری بھی دی اور جمعہ کی شب اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :