فاٹا سے سینیٹ الیکشن کے لیے صدارتی آرڈیننس میں ابہام ہے، الیکشن کمیشن، ترمیم کے بغیر فاٹا کے سینیٹ انتخاب نہیں ہوسکتے ، الیکشن کمیشن کابیان

جمعہ 6 مارچ 2015 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ صدارتی حکم ماننے کے پابند ہیں مگر آرڈر میں کوئی طریقہ کار وضع نہیں ، ترمیم کے بغیر فاٹا کے سینیٹ انتخاب نہیں ہوسکتے ،الیکشن کمیشن نے سیفرون اور وزارت قانون کو دوبارہ طلب کرلیا اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاٹا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی حکم نامے پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ صدارتی حکم نامے میں پچیدگیاں ہیں جنہیں دور کرنا ضروری ہے۔ صدارتی آرڈر میں ترمیم یا قانون کی تبدیلی کے تحت ہی فاٹا انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مشاورت کے لیے سیفرون اور وزارت قانون کو دوبارہ طلب کرلیا ۔