فیصل آباد ، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ،بے قابو بس کا تصادم مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر سائیکل رکشہ سے ہوا ،11 افراد سوار تھے،حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگادی، بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے

جمعہ 6 مارچ 2015 22:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) فیصل آباد کے قریب ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ 441 جی بی سمندری روڈ پر پیش آیا جہاں عینی شاہدین کے مطابق دو بسیں روڈ پر ریس لگارہی تھیں جن میں سے ایک قابو سے باہر ہوگئی بے قابو بس کا تصادم مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹر سائیکل رکشہ سے ہوا جس پر 11 افراد سوار تھے زخمیوں کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیاہسپتال منتقل کئے گئے دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، ایک خاتون بھی چل بسیں۔

حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے بس کو آگ لگادی، بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

متعلقہ عنوان :