چینی صدر 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے ، جلد دورہ کی تاریخ طے ہو جائیگی ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی ، ملاقات کے بعد بات چیت آگے بڑھانے کی راہیں کھل گئی ہیں ، ڈی ایٹ فورم کو رکن ممالک کیلئے مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 22:06

چینی صدر 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے ، جلد دورہ کی تاریخ طے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چینی صدر 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ نہیں کر رہے ، جلد دورہ کی تاریخ طے ہو جائیگی ، بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی ، ملاقات کے بعد بات چیت آگے بڑھانے کی راہیں کھل گئی ہیں ، ڈی ایٹ فورم کو رکن ممالک کیلئے مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ چین صدر کا دورہ پاکستان ابھی طے نہیں ہوا عنقریب وہ پاکستان کا دوررہ کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ بھارت کے ساتھ مزاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم ملاقات کے بعد بات چیت آگے بڑھانے کی راہیں کھل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مزاکرات کے حوالے سے بھی کوئی تاریخ ابھی تک حتمیٰ نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغان 'آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈی ایٹ فورم کو رکن ملکوں کیلئے مزید موثراور فائدہ مند بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے سرتاج عزیزنے تنظیم کے مقاصد کے حصول میں پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد المجید ملک آرمی چیف بن جاتے تو 1977کا مارشل لاء نہ لگتا۔سرتاج عزیز نے سابق وفاقی وزیر عبدالمجید ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ مصنف نے سابق صدرایوب کوخط لکھ کرجن حالات کا ذکر کیا تھا ملک کو آج بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔