حجام سے شیوکروانے والے 25ہزارافرادکی کالے یرقان سے اموات کا انکشاف ‘ذرائع

جمعہ 6 مارچ 2015 21:27

حجام سے شیوکروانے والے 25ہزارافرادکی کالے یرقان سے اموات کا انکشاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں حجام سے شیوکروانے والے 25ہزارافراد کالے یرقان کے باعث اموات کا انکشاف ‘حکومتی خاموشی کے باعث روزانہ 4افراد ہیپاٹائٹس سی ، پیٹ میں پانی اورجگر کے کینسر میں مبتلا ہو رہے ہیں ‘میو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں مریضوں کے رش کے باعث ایک بیڈ پر 2،2افراد علاج کروانے پر مجبور ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق 2014-15کے دوران حجام کی دوکانوں پر شیو کروانے کیلئے جانے والے 25ہزار افراد ہیپاٹائٹس ، کالے یرقان اور جگر کے کینسر جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کئے جانے پر مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ حکومتی عدم توجہی کے باعث مریضوں کی ہسپتالوں کے میڈیکل وارڈز میں خون کی الٹیاں ، پیٹ میں پانی ،بیہوشی اور جگر کے کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں۔اس حوالے سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عندیہ دیا ہے اگر حکومت پنجاب سنجیدگی سے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے تو ان کے ساتھ مل کر اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنے پر تیار ہیں ۔