الیکشن کمیشن نے سینٹ کی فاٹا نشستوں کے انتخابات ملتوی کرنے بارے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے فاٹا الیکشن کے التواء کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینٹ کی فاٹا نشستوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے بارے ریٹرننگ آفیسرز عثمان علی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے فاٹا الیکشن کے التواء کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے انتخابات کیلئے 5مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔

(جاری ہے)

انتخابات کے تمام انتظامات مکمل تھے کہ عین وقت پر آر او کو انتخابی طریقہ کار تبدیل کرنے بارے صدارتی حکم نامہ موصول ہوا جس پر آر او نے پولنگ ملتوی کر دی اور سینٹ الیکشن ایکٹ 1975ء کے تحت انتخابات موخر کر دئیے۔

کمیشن نے کہا کہ صدارتی آڑڈر کی شق 2 ‘ 3 اور چار میں واضح ابہام ایک دوسری سے متصادم او راس قانون کے منافی ہیں جس قانون کے تحت شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان حالات میں کمیشن آر او کے فیصلے کی توثیق کرتا ہے اور انتخابات کیلئے پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان ابہام ختم ہونے کے بعد کیا جائیگا۔