قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والی 4شخصیات کو نوٹسز جاری ،خالد محمود ،عامر سہیل ،سرفراز نواز اور کامل علی آغا سے میچ فکسنگ کے ٹھوس مانگ لیے گئے

جمعہ 6 مارچ 2015 20:46

قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والی 4شخصیات کو نوٹسز جاری ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانے والی 4شخصیات کو نوٹسز جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پی سی بی نے سابق چےئرمین خالد محمود ،سابق کپتان عامر سہیل ،سا بق فاسٹ بولر سرفراز نواز اور (ق) لیگ کے رہنماء کامل علی آغا کوقومی کرکٹ ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانے پر نوٹسزجاری کرتے ہوئے ان سے میچ فکسنگ بارے ٹھوس مانگ لیے گئے ہیں ۔ ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر ان شخصیات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :