حکومت خواتین کو معاشرے میں عزت و تکریم دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،انجینئر بلیغ الرحمن ، عورتوں کے حقوق کا تحفظ مہذب قوموں کا شیوہ ہے،خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے ، وزیر مملکت کا سیمینار سے خطاب
جمعہ 6 مارچ 2015 20:22
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) حکومت خواتین کو معاشرے میں عزت و تکریم دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عورتوں کے حقوق کا تحفظ مہذب قوموں کا شیوہ ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کی اہلیہ نے یوم حقوق خواتین کے حوالے سے منعقدہ ڈویژنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ سیمینار ضلعی انتظامیہ اور چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے اشتراک سے بہاولپور آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد کیاگیا۔
بیگم وفاقی وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ عورت قوم کی معمار ہے وہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کر کے ایک مضبوط قوم کی بنیاد رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کامیاب خاندان اور بہترین سوسائٹی کے قیام میں عورت کی سوچ کا ر فرما ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین بچوں کی تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل رضیہ ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ویمن ایمپاورمنٹ ایکٹ2012ء کو اسکی روح کے مطابق نافذ العمل کر کے عورت کو اس کا جائزہ مقام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشی طور پر فعال بنا کر انہیں قومی ترقی کا ذریعہ بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہی ہیں۔سیمینار سے پرنسپل سیٹلائٹ ٹاؤن گرلز ڈگری کالج پروفیسر ربیعہ یاسمین ،پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر مزمل بھٹی،ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو نوشابہ ملک،لیکچرر مسز آسیہ انوار،لیکچرررابعہ رحمان،اور لیکچرر غزالہ یاسمین نے بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے ملازمت پیشہ خواتین کو درپیش مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے انکے حل کیلئے تجاویز دیں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے حکومتی اقدامات کو سراہا۔تقریب میں مختلف سرکاری ،غیر سرکاری اداروں سے وابستہ خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ویمن ایکشن کمیٹی نے ہوم وبیسڈ ورکر خواتین کیلئے قانون سازی پر قرار واقعی عملددرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.