Live Updates

چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ کو تحریک انصاف کا کوئی سینیٹر ووٹ نہیں دیگا ،عمران خان،دونوں پارٹیاں پیسابنانے کیلئے سیاست میں آئی ہیں، ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم نے ترمیم کا ڈرامہ کیا،ن لیگ تبدیلی نہیں چاہتی، انہیں یہی نظام چاہئے، نئے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا کر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا، این اے 122 کا نتیجہ آتے ہی ہم سڑکوں پر ہونگے ، حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے ورنہ حکومت چلانا مشکل ہو جائیگی،سعودی عرب کے دورے میں نوازشریف کون سامعرکہ سرکرکے آجائینگے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی، شریں مزاری ، جہانگیر ترین ، عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 6 مارچ 2015 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ کو تحریک انصاف کا کوئی سینیٹر ووٹ نہیں دیگا ،دونوں پارٹیاں پیسابنانے کیلیے سیاست میں آئی ہیں، ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے وزیر اعظم نے ترمیم کا ڈراما کیا۔ ن لیگ تبدیلی نہیں چاہتی، انہیں یہی نظام چاہیئے، نئے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا کر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا، این اے 122 کا نتیجہ آتے ہی ہم سڑکوں پر ہونگے ، حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے ورنہ حکومت چلانا مشکل ہو جائیگی،سعودی عرب کے دورے میں نوازشریف کون سامعرکہ سرکرکے آجائینگے، ۔

جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی، شریں مزاری ، جہانگیر ترین ، عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سینیٹ الیکشن براہ راست کروانے کے لیے مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں روپے کی آفرز ہوئیں، پرویز خٹک نے ہارس ٹریڈنگ ناکام بنادی اگر ارکان اپنے ضمیر بیچتے تو وہ خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ دیتے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ وہ نادرا کے چیئرمین سے ملیں گے۔ این اے ایک سو بائیس کی اصلیت پتہ چل جائے گی۔ نادرا نے ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔ نادرا کا نتیجہ ثابت کرے گا کہ اسپیکر قومی اسمبلی جعلی ووٹوں سے منتخب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی کمیشن بنائے ورنہ وہ پھر سڑکوں پر ہوں گے۔(ن)لیگ نے گلگت بلتستان کے انتخابات شکست کے خوف سے ملتوی کیے،دعوے سے کہتا ہوں(ن)لیگ گلگت بلتستان کاالیکشن ہارجائیگی، خیبر پختونخوا کی اسمبلی توڑتااگراسمبلی کے اراکین اپنے ضمیربیچ دیتے،میں خوداگلے ہفتے نادراکے دفترجارہاہوں،لوگوں کے مسائل ایسے الیکشن سے حل نہیں ہوسکتے،ہمارے دھرنے کامقصدپاکستان میں حقیقی جمہوریت تھا، اعتزازاحسن نے بھی کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، خیبر پختونخواکی اسمبلی جائزہے،کوئی سوال اٹھائے توکمیشن بنانے کیلئے تیارہیں،سینیٹ مستقل ادارہ ہے،اس لیے انتخابات میں حصہ لیا،سینیٹ کامقصدہی ختم کرکیرکھ دیاہے،وعدہ کرتے ہیں اس ملک میں شفاف جمہوریت لائیں گے،(ن)لیگ تبدیلی نہیں چاہتی کیونکہ ان کو یہی نظام چاہیے،تحریک انصاف کے کوئی سینیٹرزان دونوں جماعتوں کوووٹ نہیں دینگے، ہم نے اپنے ایکسپرٹس کی کمیٹی بنائی ہے، دونوں پارٹیاں پیسابنانے کیلیے سیاست میں آئی ہیں، سعودی عرب کے دورے میں نوازشریف کون سامعرکہ سرکرکے آجائینگے، پاکستان کاقومی مفادجمہوریت میں ہے، ہم سینیٹ میں براہ راست انتخابات کیلیے مہم چلائیں گے، جولوگ کہتے تھے نیاپختونخواکہاں ہے،نئے پختونخوامیں لوگوں نے پیسے نہیں لیے، نوازشریف نے ترمیم کاڈراما کیا، پختونخواسے ایک خاندان ہمیشہ پیسے لگاکرسینیٹ میں آجاتاتھا، وزیراعظم نوازشریف کوجمہوریت کی فکرنہیں تھی، وزیراعظم سعودی عرب کیوں چلے گئے، مجھے خوشی ہے کہ پہلی دفعہ میڈیانے زبردست آوازاٹھائی، ندیم افضل چن کوزیادہ ووٹ کیسے مل گئے،پیساچلاہے، دعوے سے کہتاہوں پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوامیں4ووٹ پیسوں سے خریدے،ایسانہیں ہوسکتاکہ ایم پی ایزپیسے لیں اوران کے لیڈر پیسے نہ لیتے ہوں، جب میں نے بات کی تومجھے کہاگیاکہ سینیٹ کی توہین کی ہے، مجھے بتایاجائے خانزادہ خان کیسے سینیٹربن گئے، آصف زرداری اورنوازشریف سمیت سب کوپتاتھاپیسے چلتے ہیں، تحریک انصاف نے کسی بھی دوسرے صوبے کے امیدوارکوٹکٹ نہیں دیا، پرویزخٹک نے ہارس ٹریڈنگ ناکام بنادی،مبارکبادکے مستحق ہیں، ہمارے ارکان کوکروڑوں روپے کی آفرزہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے یا پھر سڑکوں پر ہونگے ہمارے پاس سٹریٹ پاور موجود ہے ، حکومت کو چلنے نہیں دینگے ، انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے نتائج کے بعد حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو اسے نہیں چلنے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے نادرا اس لئے نہیں گئے تھے کہ یہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دینگے ایاز صادق کے وکیل نے کہا تھا کہ کیون معاملہ نادرا کو بھیج رہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن کے بارے میں کوئی بھی کہہ دے کہ وہاں دھاندلی ہوئی ہے تو ہم جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں یہ بات میں کئی بار کہہ چکا ہوں لیکن کوئی سامنے نہیں آیا اے این پی نے کہا تھا لیکن وہ بھی نہیں آئے ۔

دیگر تینوں صوبوں کے انتخابات چیلنج ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا اسمبلی پھر توڑتا اگر مجھے ایم پی ایز سے مایوسی ہوتی لیکن انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے میں ان کے اعزاز میں کھانا دے رہا ہوں اسمبلی توڑ کر کیوں سزا دوں ۔ شاہد آفریدی سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میڈیا غلط نام لے رہا ہے جس آدمی کا ذکر کیا تھا وہ پاکستان سے باہر رہتا ہے اس نے سمجھا کہ پاکستان میں سینیٹر بننے کا یہی طریقہ کار ہے بجائے عمران خان کو دینے کے شوکت خانم کو پیسے دوں ۔

سینیٹ انتخابات میں لیڈرز اور ایم پی ایز کو الگ الگ پیسے ملتے ہیں اب سینیٹ کے چیئرمین کیلئے بھی خریدو فروخت ہو گی ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں چلنے والاپیساکہاں سے آیا،پی ٹی آئی کے ایم پی ایزپرغلط الزامات لگائے گئے ،سینیٹ انتخابات میں بے تہاشاپیسا استعمال کیا،میں نے کبھی سیاست میں اتنا پیسہ نہیں دیکھا گھروں میں لوگ کروڑوں روپے لے کر گئے لینڈ مافیا متحرک تھا مجھے اپنے صوبے کے لوگوں پر فخر ہے ہم نے ثابت کیا کہ بکاؤ مال نہیں ہیں ۔

میڈیا نے سینیٹ انتخابات پر جتنا بے عزت کیا اور ہم پر غلط الزامات لگائے جو ثابت ہو گئے ہیں ۔ ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ڈر گئی ہے وہاں پر مسلم لیگ ن کو شکست ہو گی ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی جائز ہے سینیٹ میں جانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ۔ سینیٹ میں ایسے لوگ لائے جاتے ہیں جو صوبوں کی نمائندگی کریں وزراء سطح کے لوگوں کو لے کر آئے ہیں کیونکہ ہمیں گورنس کیلئے لوگ چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو 70 لاکھ اضافی ووٹ ڈالے گئے ہم ثابت کرینگے اور ثبوت جوڈیشل کمیشن میں فراہم کئے جائیں گے دھرنے کا مقصد تھا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئے سینیٹ انتخابات کے موقع پر لوگوں کو نظر آ گیا ہے کہ کیسے منڈی لگی ۔ عوام کے مسائل ایسے لوگ حل نہیں کر سکتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات