Live Updates

عمران مہمندکے خاندان اور حلقہ کے عوام سے وزیراعلیٰ کی معذرت،پی کے27 کے شہید رکن بعض اراکین کی مخالفت کے باعث پی ٹی آئی میں شامل نہ ہوسکے تھے، پرویز خٹک

جمعہ 6 مارچ 2015 20:00

عمران مہمندکے خاندان اور حلقہ کے عوام سے وزیراعلیٰ کی معذرت،پی کے27 ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی نے بعض اراکین اسمبلی کی مخالفت کے باعث سابق رکن صوبائی اسمبلی عمران مہمند شہید کی پی ٹی آئی میں عدم شمولیت پر پی کے27 کے عوام اور عمران مہمند شہیدکے خاندان سے معذرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک وضاحتی بیان میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے یاددلایا ہے کہ سابق ایم پی اے عمران مہمند(شہید) آزاد حیثیت سے پی کے27 ضلع مردان سے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقے کی ایک باوقار، ہر دلعزیز اور مشہورشخصیت تھے وہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے لیکن بعض اراکین اسمبلی کی مخالفت کی وجہ سے انکی پی ٹی آئی میں شمولیت نہ ہوسکی اور بعد میں وہ آزاد حیثیت سے اسمبلی کے رکن بن گئے 18 جون2013 کو وہ ایک مقامی جنازے میں خودکش حملے میں شہید کر دیئے گئے تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اُن سمیت پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی خیبرپختونخوا عمران مہمند شہید کی پی ٹی آئی میں عدم شمولیت پر پی کے 27 کے عوام اور بالخصوص اُنکے خاندان سے معذرت خواہ ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات