کراچی،انسداد دہشت گرد ی عدالت نے سزائے موت کے منتظر 2 مجرموں فیصل ،افضال کی مصالحت درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی
جمعہ 6 مارچ 2015 20:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے آنند رام سیرانی نے سزائے موت کے منتظر 2 مجرموں فیصل اور افضال کی مصالحت درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں جیل حکام کی جانب سے مجرموں کے دوبارہ بلیک وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مجرموں کے اہلخانہ کی جانب سے راضی نامہ اور پھانسی معطل کرنے کی درخواست پر پھانسی پر عملدرآمد 6مارچ تک روک دیا ہے۔
جمعرات کو وکلاء طریفین کی جانب سے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل دئیے اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ مجرموں فیصل اور افضال کے اہلخانہ نے درخواست دائر کی کہ مقتول عبدالجبار کے اہل خانہ نے محمد فیصل اور محمد افضال کو معاف کردیا ہے جبکہ ان کو معاوضہ بھی دیا جاچکا ہے جبکہ سندھ ہوئی کورٹ میں بھی اس حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت عالیہ نے بلیک وارنٹ پر عملدرآمد روتے ہوئے صلح نامہ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی لہذا استدعا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے ان کے بیٹوں کو معاف کردیا لہذا معافی نامہ منظور کرکے ان کی پھانسی کے احکامات معطل کئے جائیں عدالت نے درخواست پر 6مارچ تک پھانسی پر عملدرآمد روکتے ہوئے صلح نامہ کی تصدیق کرانے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.