Live Updates

حلقہ این اے 122 نے عمران خان کے دھاندلی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی،خان صاحب نواز شریف کی جگہ اپنی پارٹی پر توجہ دیں، دنیانے دیکھا کے پی کے میں تحریک انصاف کے کارکن پرچیاں باہر لے گئے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل

جمعہ 6 مارچ 2015 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122 نے عمران خان کے دھاندلی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی،خان صاحب نواز شریف کی جگہ اپنی پارٹی پر توجہ دیں، دنیانے دیکھا کے پی کے میں تحریک انصاف کے کارکن پرچیاں باہر لے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب نے آج تک جتنے بھی دعوے کئے ایک بھی سچا نہیں نکلا، حلقہ این اے 122 نے عمران خان کے دھاندلی کے دعوؤں کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے، اب تو پوری دنیا نے دیکھا کہ خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے کارکن پرچیاں باہر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب قومی اسمبلی کو تو مانتے نہیں مگر اب سیینٹ انتخابات کیلئے پشاور جا کر بیٹھ گئے، عمران خان نواز شریف کی جگہ اپنی پارٹی پر توجہ دیں کیونکہ اگر خود پارٹی پرتوجہ دیتے تو آج انہیں ہر محاذ پر شکست کا سامنا نہ کرناپڑتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات