بھارت نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 6 مارچ 2015 19:00

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا ۔ جواب میں بھارت ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔پول بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ کپتان (Jason Holder) نصف سنچری مکمل کر کے 57 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ ڈیرن سیمی نے 26 ، کرس گیل اور جوناتھن کارٹر نے 21 ، 21 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ جوابی اننگز میں بھارت کو گیارہ رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا شیکھر دھون کے بعد روہت شرما بھی جلد آؤٹ ہو گئے۔ آسان ہدف کے سامنے ٹیم انڈیا کی تریسٹھ پر تیسری اور 78 رنز پر چوتھی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔107 پر پانچویں وکٹ گری جب سریش رائنا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور جدیجا بھی 13 رنز بنا سکے۔ کپتان دھونی 56 گیندوں میں 45 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کا ساتھ ایشون نے دیا جنھوں نے 32 گیندوں میں 16 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :