محبت میں ناکامی پر عاشق نے محبوبہ کو گولی مار دی

جمعہ 6 مارچ 2015 18:49

محبت میں ناکامی پر عاشق نے محبوبہ کو گولی مار دی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2015ء)محبت میں ناکامی اور محبوبہ کی شادی طے ہونے پر فیصل آباد کے رہائشی عاشق اللہ دتہ نے 20 سالہ انعم کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ انعم کی شادی طے ہونے پر اس کا محبوب اللہ دتہ لڑکی کے گھر پہنچ گیا اور فائرنگ کر کے لڑکی کو زخمی کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔