چین کے صدر 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے: سرتاج عزیز

جمعہ 6 مارچ 2015 18:49

چین کے صدر 23 مارچ کو پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے: سرتاج عزیز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کے صدر عنقریب وہ پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم وہ 23 مارچ کو پاکستان نہیں آ رہے۔

(جاری ہے)

بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوئی ہے البتہ ملاقات میںبات چیت آگے بڑھانے کی راہ کھلی ہے تاہم آئندہ مذاکرات کیلئے کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے صدر 23 مارچ کو تو پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے البتہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :