بدین میں باراتیوں سے بھری پک اپ وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ‘ تین خواتین جاں بحق ‘ 18بارانی زخمی

جمعہ 6 مارچ 2015 17:55

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) بدین میں باراتیوں سے بھری پک اپ وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 3خواتین موقع پر ہلاک ‘ 18 باراتی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ بدین کے علاقے پیرولاشاری کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

باراتی گاؤں غلام رسول پرہیاڑ سیتلہار جارہے تھے تیز رفتاری کے باعث پک اپ ڈرائیورسے بے قابو ہوئی اور الٹ گئی۔ افسوسناک حادثے میں 3خواتین موقع پر ہلاک ہوگئیں ‘بچوں سمیت 18 باراتی زخمی بھی ہوئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :