وزیر اعظم نے مسجد نبوی ﷺمیں نمازِ جمعہ ادا کی، نوافل پڑھے اور کلامِ پاک کی تلاوت

جمعہ 6 مارچ 2015 17:55

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسجد نبوی میں نمازِ جمعہ ادا کی، نوافل پڑھے اور کلامِ پاک کی تلاوت کی وزیرِاعظم نے پاکستان کے استحکام، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

مسجدِنبوی میں نماز ادا کرنے کے بعد جب وزیر اعظم باہر آئے تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں دیکھ کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان زندہ باد اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگائے۔وزیر اعظم نے بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد وزیرِ اعظم وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے ۔