لاڑکانہ ‘ جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر مسلح تصادم سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ‘ دو زخمی

جمعہ 6 مارچ 2015 17:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) لاڑکانہ میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر مسلح تصادم سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ لاڑکانہ کے علاقے موسٰی جتوئی میں پیش آیا جہاں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا ۔ فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہلاک ‘ دو شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اور لاشوں کو چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :