اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے لیے سندھ حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی

جمعہ 6 مارچ 2015 17:54

اسلامآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حلقہ بندیوں کے لیے سندھ حکومت کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں کے بارے میں تفصیلاً جلد سے جلد آگاہ کیا جائے، اس کے لیے الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو 10 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق تمام معلومات 10 مارچ تک الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں.