جنوبی اضلاع اورفاٹایجنسیزعوام کے حقوق پرکسی کوسودابازی کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے ،قبائلی عوام کے حقوق پرڈاکہ اورغضب کرنے والوں کاکڑااحتساب کریں گے ،چھہ افراد پر مشتمل ٹولے نے پاکستان کی تاریخ داغدار کر دی ،تاریخ میں پہلی بار صدر پاکستان نے آرڈینس جاری کر کے قبائلی عوام کے حقوق پر قبضہ ڈالنے اور نوٹوں کی زور سے حکمرانی کرنے والوں سے فاٹا کے عوام کی جان چھڑالی

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران ملک میر خاتم ،حاجی تعویز اور دیگر کی پریس کانفرنس

جمعہ 6 مارچ 2015 17:47

لدھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی اضلاع اورفاٹایجنسیزعوام کے حقوق پرکسی کوسودابازی کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے ، قبائلی عوام کے حقوق پرڈاکہ اورغضب کرنے والوں کاکڑااحتساب کریں گے ۔قبائلی مشران نے قبائلی نمائندگان اسمبلی کی خریدوفروخت کوروکنے کیلئے جاری ہونے والے صدارتی آرڈنینس کاخیرمقدم کرتے ہوئے صدرپاکستان کوخراج تحسین اورضمیروں کے چھ رکنی سوداگروں کے خلاف بھرپورکاروائی اوران کے پاس کروڑوں روپے کے دھن کی تحقیقات کامطالبہ کردیااور کہا کہ چھہ افراد پر مشتمل ٹولے نے پاکستان کی تاریخ داغدار کر دی ،تاریخ میں پہلی بار صدر پاکستان نے آرڈینس جاری کر کے قبائلی عوام کے حقوق پر قبضہ ڈالنے اور نوٹوں کی زور سے حکمرانی کرنے والوں سے فاٹا کے عوام کی جان چھڑالی ۔

(جاری ہے)

قبائلی عوام اپنے حقوق کے لئے ہر سطح پر اواز آٹھا سکتے ہیں اور اگر حقوق نہ دئے گئے تو ہم اپنے حقوق چھیننا بھی جانتے ہیں ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شخصیات جس میں ملک میر خاتم ،ملک حاجی تعویز خان،ملک قسمت خان ،ملک حاجی مراد ،ملک حاجی دین بوبرائی اور چیف آف دوتانی ملک نواب خان دوتانی نے پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ہم صدر پاکستان کے انتہائی مشکور وممنون ہے جنہوں نے پہلی بار فاٹا کے ممبران کو خریداور فروخت سے قانونی طریقے سے روک لیا گیا اس سے پہلے ایک ہی ممبر کے چار ووٹ ہوتے تھے جو مخصوص لوگ کو دئے جاتے تھے اور مخصوص لوگ سینئٹر منتخب ہوتے تھے اس بار ہر ممبر کو ایک ہی ووٹ کو حق دیا گیا جس کی وجہ سے نوٹوں کے زور پر سینئٹر منتخب ہونے والے لوگوں کا صفایا ہو گیا ان کا کہنا تھا کہ ہم صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ فاٹا پر حکمرانی کرنے والے چھہ اشخاص پر مشتل ٹولے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے کیو نکہ ان ہی لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا تاریخ داغدار ہو گیااور یہی ٹولہ پورے فاٹا پر حکمرانی کر نے کی کوششوں میں مصروف ہو تے تھے ان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولہ کو کس قانون اور ائین کے تحت فاٹا کے عوام کے نمائندگی کس نے کیوں دی ہے؟ ہم فاٹا کے عوام چھہ اشخاص پر مشتل ٹولہ جس میں شاہ جی گل ،ناصر خان ،جی جی جمال ،بسم اللہ جان ،ساجد طورو اور بلال رحمان کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور ہم اعلانیہ طور پر کہتے ہیں کہ ان لوگوں کے پاس فاٹا کے عوام پر حکمرانی کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ یہ فاٹا کے عوام کے نمائندے ہیں۔

متعلقہ عنوان :