پیسکو اہلکاروں پر دن دیہاڑے فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے،نامزد ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے

واپڈا پیسکو ایمپلائیز پیغام یونین ( سی بی اے) کے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ

جمعہ 6 مارچ 2015 17:47

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) پیسکو اہلکاروں پر دن دیہاڑے فائرنگ کرنا کھلی دہشت گردی ہے،نامزد ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے، ان خیالات کا اظہار واپڈا پیسکو ایمپلائیز پیغام یونین ( سی بی اے) کے ہنگامی اجلاس سے ملک محمد ہاشم خان،پیر عبید،احمد علی شاہ،عصمت اللہ،ار سلا خان،فرید خان اور بخت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان ڈویژن کے علاقہ پہاڑ پور میں پیسکو اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی فائرنگ کرنا کھلی دہشت گردی ہے نامزد ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی دوران ڈیوٹی سرکاری اہلکاروں پر ہاتھ اٹھانے کی جرات نہ کر سکے پیغام یو نین ڈی آئی خان کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ دوران ڈیوٹی تمام سرکاری اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ پیسکو اہلکار دن رات ،گرمی سردی، آندھی اور بارش میں صارفین کو سہولیات مہیا کرتی ہے اور بجلی کی ترسیل کو یقینی بناتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں اپنے فرائض منصبی اداکرنا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کم نہیں پیغام یونین چیگ ایگزیکٹیو پیسکو ،وفاقی وزیر پانی و بجلی اور گورنر خیبر پختونخوا سردا ر مہتاب احمد خان عباسی سے مطالبہ کرتی ہے کہ زخمی اہلکاروں کو پولیس پیکج کی طرح مفت طبی امداد سمیت دیگر مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں تاکہ دیگر سرکاری اہلکار بھی دلجمعی سے اپنے فرائض ادا کر سکیں اور مایوسی کا شکار نہ ہو جائیں اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :