درگئی بازار میں نا معلوم افراد کی فا ئر نگ سے ملاکنڈلیو یز فورس کا جوان جاں بحق، ملز مان فرار ہو نے میں کا میاب

جمعہ 6 مارچ 2015 17:47

سخاکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) درگئی بھر ے بازار میں نا معلوم افراد نے فا ئر نگ کرکے ملاکنڈلیو یز فورس کے جوان کو قتل کر دیا ملز مان فرار ہو نے میں کا میاب مقتول لیویز نوجوان کی لاش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال درگئی پہنچایا گیا۔ہسپتال میں ایمر جنسی نا فذ کرکے اسسٹنٹ کمشنر درگئی شہاب خان ، لیویز تھانہ سخاکوٹ کے انچارج صوبیدار صاحب رحیم ،صو بیدار وہاب ہسپتال پہنچ کر بعد ازآں پوری علاقے کو ما صرے میں لیکر کئی مشکوک افراد کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے بمطابق ملاکنڈ لیویز فورس کے جوان سجاد خان ولد لعل محمد خان ساکنہ پیتاوٴ خرکیڈھیری حال سی پی چیک پوسٹ کسی ضروری کام کے غرض درگئی بازار میلا ڈاگ میں ایا ہوا تھا۔ تو اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کی جس کے بتیجے میں شدید ذخمی ہوا ذخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال درگئی لایا جارہا تھا کہ ذخموں کا تاب نہ لا کر راستے میں دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر شہاب خان بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ کر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی اور علاقے میں سرچ اپریشن کے غرض علاقے کو محاصر میں لیکر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔تاجر برادری نے اس واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے تحصیل درگئی میں امن امان کی حالات بہت ابتر ہو چکے ہیں اور آئے روز درگئی میں چوری ڈکیتی کا بازار گرم ہے اور اب تو حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ اب بھری بازار میں لیویز کے جوان بھی قتل ہونا شروع ہوگیا تو عام شہری کو تحفظ کس طرح ملے گا۔