Live Updates

تحریک انصاف کے جن ارکان اسمبلی نے مجھے ووٹ دیا میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ، میں عمران خان ، پر ویز خٹک کا خود پر اعتماد کرنے پر شکر گزار ہوں ، میر ی کو شش ہو گی کہ غریب عوام اور با لخصو ص خیبر پختونخواہ کی فلا ح بہبود کیلئے آواز اٹھاؤں

تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر لیا قت خان تر کئی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 6 مارچ 2015 17:46

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر لیا قت خان تر کئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جن ارکان اسمبلی نے مجھے ووٹ دیا میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں با لخصو ص چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا میر ی کو شش ہو گی کہ غریب عوام اور با لخصو ص خیبر پختونخواہ کی فلا ح بہبود کے لیے آواز اُٹھا تا رہوں اور اپنی پو ری ایمانداری سے عوام کے حقوق کی تر جمانی کر تا ر ہونگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسا ئل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل کو یقینی بنا نا میری اولین تر جیح ہو گی عوام کا اعتماد ہماری کا میا بی ہیں صوابی کے لو گوں نے جو عزت دی وہ کھبی نہیں بھولا سکتا صوابی کو گیس کی فراہمی میرا خواب ہے ایک دن ضرور پورا کر وں گا تحریک انصاف کر پشن کے خاتمے اور میر ٹ کی بالا دستی کے لیے ایوان بالا میں آواز اُٹھا تی رہے گی عمران خان کا مشن پاکستان کی تر قی و خوشحالی ہے اس کے لیے ان کا ساتھ دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات