سینٹ الیکشن سے ضلع صوابی کی قسمت جاگ اُٹھی ایک خاتون سمیت ضلع صوابی سے تین سینیٹرز منتخب

جمعہ 6 مارچ 2015 17:46

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سینٹ الیکشن سے ضلع صوابی کی قسمت جاگ اُٹھی ایک خاتون سمیت ضلع صوابی سے تین سینیٹرز منتخب ہو گئے۔ جمعرات کے روز ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والوں میں تین منتخب سینیٹر ز یعنی اے این پی کی ستارہ آیاز ، پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت خان ترکئی اور متحدہ قومی مومنٹ کے بیرسٹر محمد علی سیف کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔

نو منتخب سینیٹر ستارہ آیاز جس کا تعلق صوابی کے گاؤں جھنڈا سے ہے نے 2001کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے الیکشن لڑ کر ضلع کونسل صوابی کی رکن منتخب ہو چکی تھی اسی طرح 2007کے عام انتخابات میں اے این پی ہی کی ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص سیٹ سے صوبائی اسمبلی کی رکن بنی اور پارٹی قیادت نے اسے صوبائی کابینہ میں سماجی و بہبود اور خواتین حقوق کی وزارت سونپی اس بار پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان ، صوبائی صدر امیر حیدر خان ہو تی اور دیگر قائدین نے خواتین کی مخصوص سیٹ سے پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اور یوں اس الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔ نو منتخب سینیٹر لیاقت خان ترکئی صوبائی حکومت میں شامل صوبائی سینئر وزیر برائے صحت اور عوامی جمہوری اتحا دپاکستان کے چیر مین شہرام خان ترکئی کے والد محترم ہیں ان کا اے جے آئی میں کوئی عہدہ یا ممبر شپ نہیں تھا حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور عمران خان نے ان کو خصوصی طور پر سینیٹ الیکشن لڑنے کی دعوت دی جس پر لیاقت خان ترکئی نے عمران خان کے فیصلے کا احترام کر کے پارٹی ٹکٹ قبول کیا اور سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ان کا تعلق صوابی کے گاؤں ترکئی سے ہے ان کی عوامی خدمات کی وجہ سے علاقے کے عوام کا ان پر بھر پور اعتماد ہے اسی طرح ترکئی فیملی کے چار ارکان سینیٹ ، پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی میں جا پہنچے ہیں۔

شہر ام خان ترکئی ایم پی اے ، ان کا چچا محمد علی امیر صاحب ایم پی اے، دوسر ا چچا عثمان خان ترکئی ایم این اے اور والد محترم لیاقت خان ترکئی سینیٹر ہیں۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے تیسرے سینیٹر محمد علی سیف کا تعلق صوابی ہی کے گاؤں اسماعیلہ سے ہے اس نے اپنی سیاسی زندگی کاآغاز جنرل پرویز مشرف کی سیاسی جماعت مسلم لیگ سے ہی کیا تھا بعد ازاں وہ متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم) میں چلے گئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے بیرسٹر محمد علی سیف کو صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے ایم کیو ایم کا صوبائی صدر مقرر کر دیا اسی طرح اس پر مہر باں ہو کر سینیٹ کا ٹکٹ بھی انکو دیا اور یوں وہ سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہو کر سینیٹر بن گئے بیرسٹر محمد علی سیف نے ماضی میں ملک بھر میں سماجی و فلاحی کاموں میں ا ہم کر دار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :