آرمی پبلک سکول کے طلباء کا دوسرا گروپ اساتذہ اور والدین کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے

جمعہ 6 مارچ 2015 17:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) آرمی پبلک سکول کے طلباء کا دوسرا گروپ والدین اور اساتذہ کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک سکول کے طلباء گزشتہ رات چین روانہ ہوگئے ہیں ،طلباء کا یہ دورہ آرمی پبلک سکول کے بحالی پروگرام کا حصہ ہے ، طلباء کا دوسرا گروپ والدین اور اساتذہ کے ہمراہ چین کے بڑے بڑے شہروں کا دورہ کریں گے ،آئی ایس پی آر نے مزید بتایا طلباء ان کے والدین اور اساتذہ کے اعزاز میں چینی سفارت خانے میں عشائیہ بھی دیا گیا جس کے بعد طلباء چین روانہ ہوگئے ،طلباء 10 روز تک چین میں قیام کریں گے اس دوران طلباء بیجنگ ،ہانگ کانگ اور بڑے بڑے تفریحی مقامات کی سیر کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی پبلک سکول کا پہلا گروپ ایک ماہ قبل چین گیا تھا جہاں پر طلباء نے اپنے والدین کے ہمراہ چین کے تعلیمی اداروں ،تفریحی مقامات گئے اور اس دوران چین کے طلباء سے بھی ملے اور ان کے ساتھ تعلیمی اور کھیلوں کے پروگرام میں حصہ لیا