عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے جس سے وہ اپنے اچھے نمائندؤں کا انتخاب کر سکتی ہے،موجودہ حکومت مکمل ناکام ہے ،حکومت نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو وفا نہ کیا ، عوام موجود ہ حکمرانوں سے بے زا ر ہیں ، حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی اسی وجہ سے کسانوں کا برا حال ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی میاں چنوں میں پریس کانفرنس

جمعہ 6 مارچ 2015 17:23

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہعوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے جس سے وہ اپنے اچھے نمائندؤں کا انتخاب کر سکتی ہے،موجودہ حکومت مکمل ناکام ہے ،حکومت نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو وفا نہ کیا ، عوام موجود ہ حکمرانوں سے بے زا ر ہیں ، حکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی اسی وجہ سے کسانوں کا برا حال ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیتطلباء ڈویژن ملتان فخر عباس کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی عوام کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،آج بھی لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے بے روز گاری کی زندگی گزرانے پر مجبو رہیں،حکومت نے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو وفا نہ کیا جسکی وجہ سے عوام موجود ہ حکمرانوں سے بے زا ر ہوچکی ہے،انہوں نے مزید کہاحکومت کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے زراعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے،جس کی وجہ سے کسانوں کا برا حال ہے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم اور پاکستان مسلم لیگ ن بھتہ خوروں کی سرپرستی کرنے والی جماعتیں ہیں،ناانصافی ،ظلم اور کرپشن کا بازار پاکستان میں تیزی سے گرم ہے،ان تمام برائیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام کوووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا،آخر میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ کے نام پر بنا تھااور یہاں اللہ کا قانون ہونا چاہیے،مگر پاکستان میں جعلی ووٹوں سے آنے والے حکمرانوں نے اپنا ہی قانون بنا رکھا ہے،اس موقع پر ڈاکٹر یثرب عزیز،سید علی رضا،یاسر شہزاد،حاجی محمد اشرف،نیا زاحمد اور یوسف لوہڑی کے علاوہ اسلامی جمعیت طلباء کے دیگر رہنماموجو د تھے۔