شہباز شریف کو عمرہ چھوڑ کر پنجاب اسمبلی پہنچنا پڑا‘ اپنے لوگوں پر اعتماد ہوتا تو عمرہ چھوڑ کر نہ بھاگتے‘ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ اپوزیشن کا حق ہے‘ پہلی بار حکومت کی وجہ سے سینٹ الیکشن ادھورا رہا

مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمرہ چھوڑ کر پنجاب اسمبلی پہنچنا پڑا‘ اپنے لوگوں پر اعتماد ہوتا تو عمرہ چھوڑ کر نہ بھاگتے‘ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ اپوزیشن کا حق ہے‘ پہلی بار حکومت کی وجہ سے سینٹ الیکشن ادھورا رہا۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں (ن) لیگ اپنے اراکین کو گھاس نہیں ڈالتی جس کی وجہ سے (ن) لیگ کو پنجاب کے اراکین سے بے وفائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سینٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ اپوزیشن دونوں عہدے حاصل کرسکتی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ فاٹا سے متعلق رات کے اندھیرے میں آرڈیننس حکومتی بدنیتی کی نشاندہی کرتا ہے۔ پہلی بار حکومت کی وجہ سے سینٹ الیکشن ادھورا رہا۔