Live Updates

خیبرپختونخوامیں شفاف سینیٹ انتخابات نے حکومتی پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہو گیا، تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے ثابت کر دیا کہ وہ بکاؤ نہیں، پرویز رشید بتائیں کہ (ن)لیگ کے کس ایم پی اے نے کتنے پیسے لے کر پنجاب میں ندیم افضل چن کو ووٹ دیئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ کا بیان

جمعہ 6 مارچ 2015 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترجمان عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں شفاف سینیٹ انتخابات نے حکومتی پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہو گیا، تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے ثابت کر دیا کہ وہ بکاؤ نہیں، پرویز رشید اب اپنے بکنے والے ایم پی ایز کے نام بتائیں، پرویز رشید بتائیں کہ (ن)لیگ کے کس ایم پی اے نے کتنے پیسے لے کر پنجاب میں ندیم افضل چن کو ووٹ دیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز نے ثابت کر دیا کہ وہ قیادت کے فیصلے سے مطمئن ہیں، پرویز رشید اب قوم کو مسلم لیگ(ن) کے ضمیر فروشوں کے نام بتائیں، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے تو حکومتی پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہو گیا، تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے ثابت کر دیا کہ وہ بکاؤ مال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو پنجاب سے امیدوار نہیں مل سکے، پرویز رشید اپنی پارٹی کی فکر کریں، پرویز رشید، ندیم افضل چن کو ووٹ دینے والے ضمیر فروشوں کا نام بتائیں،پرویز رشید قوم کو یہ بھی بتائیں کہ لیگی ایم پی ایز کتنے میں بکے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں(ن) لیگ کا پنجاب سے صفایہ ہو جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات