راول ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ، سپل ویز کھول دیئے گئے،سپل ویز کل دوپہرتک کھلے رہیں گے

جمعہ 6 مارچ 2015 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) راول ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے،سپل ویزکل ہفتہ کو دوپہر3بجے تک کھلے رہیں گے، ڈیم سے 2ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایس ڈی او راولپنڈی رانا بلال کے مطابق راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے، ڈیم سے 2ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا،ڈیم کے سپل وے پانی ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث کھولے گئے، راول ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :