الیکشن کمیشن نے سندھ سے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

جمعہ 6 مارچ 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور ایم کیو ایم کے محمد علی سیف جبکہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چاروں سینیٹرز سندھ سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور ایم کیو ایم کے محمد علی سیف جبکہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے